18 اکتوبر 2010 - 20:30

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ادھر سیلاب سے تباہی کے بعد گلگت بلتستان کے تمام آٹھ اضلاع میں خوراک اور ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ضلع دیامر کے علاقے کھنر ویلی میں سیلابی ریلے میں مکان بہہ جانے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک ہوئے جب کہ دو کو بچا لیا گیا ۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں قحط کی صورتحال پید اہوگئی ہے ۔سیلاب سے گلگت ،اسکردو ،چلاس ،استور ،ہنزہ گاکوچ سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے ۔ درجنوں پل اور سڑکیں زیر آب آگئی ہیں ۔پورے علاقے میں بجلی ،ٹیلی فون کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔اسکردو سے آنیوالے بڑے سیلابی ریلے سے پونجی سے دیا مر اور کوہستان تک کے علاقوں میں شاہراہ قراقرم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اسکردو میں دریائے سندھ سمیت دریائے شگر اور دریائے شیوک میں اونچے درجے کے سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔شاہراہ قراقرم اور گلگت اسکردو روڈ کی بدستور بندش سے خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ 

۔۔۔۔۔

/110